0
Monday 18 Jul 2016 16:22

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی سے 3 روز میں کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی سے 3 روز میں کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کراچی سے 3 روز میں سارا کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی میں صفائی کی صورت حال اور پانی کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے علاوہ کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور ضلعی ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی، اجلاس کے دوران واٹر بورڈ حکام نے وزیر اعلیٰ کو شہر میں پانی کی فراہمی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واٹر بورڈ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں انتظامی کمزوریاں ہیں، ان کمزوریوں کو ٹھیک کرکے ملازمین سے کام لیا جائے، پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے، پانی چوروں کو گرفتار کیا جائے، صنعت کاروں کو قانونی طور پر پانی مہیا کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ 3 دن میں شہر سے کچروں کے ڈھیر کو اٹھا کر صفائی کی صورت حال کو بہتر کیا جائے، بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہر روز 12 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، جس میں سے چند ہزار ٹن کو ہی ٹھکانے لگایا جاتا ہے، جس کے باعث شہر میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، چاہے وہ کوئی مرکزی شاہراہ ہو یا محلے کی گلیاں، جدھر دیکھو کچرا اور گٹر ابلتے ہی نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 553625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش