0
Friday 22 Jul 2016 14:11

آئی ایس او کراچی کا نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا اعلان

آئی ایس او کراچی کا نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی، جنرل سیکریٹری، تعلیم سیکریٹری سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم اور درجنوں کشمیریوں کی شہادت کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی پریس کلب کے سامنے بھی 24 جولائی بروز اتوار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان پورے کراچی سے شرکت کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری حسن عسکری کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی قابض ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مسلسل مظاہروں اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک بے گناہ 34 کشمیری جاں بحق اور 1500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جبکہ مسلسل کرفیو کے باعث ضروریات زندگی کے سامان کا بھی قحط پیدا ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 554634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش