0
Tuesday 26 Jul 2016 20:53

انجمن طلبا اسلام کا 50 واں یوم تاسیس، گولڈن جوبلی پر کیک کٹنگ کی تقریبات

انجمن طلبا اسلام کا 50 واں یوم تاسیس، گولڈن جوبلی پر کیک کٹنگ کی تقریبات
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کے زیراہتمام اے ٹی آئی کے پچاس واں یوم تاسیس، جشن تشکیل انجمن اور گولڈن جوبلی کی تقریب بھرپور جوش و جذبے سے منائی گئی۔ اس موقع پر پانچ سو سے زائد مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد اور مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں۔ کارکنان انجمن نے گولڈن جوبلی کے موقع پر اللہ کے حضور اظہار تشکر کے نوافل بھی ادا کئے گئے۔ اے ٹی آئی ضلع لاہور کے زیراہتمام سٹوڈنٹ ایوان خیر سیکریڑیٹ لاہور میں ناظم ضلع لاہور عامر اسماعیل کی صدارت میں کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید وقار علی مرکزی سیکریڑی اطلاعات، سید عزیر بخاری جوائنٹ سیکریڑی پنجاب، محمد اکرم رضوی ناظم لاہور ڈویژن، اراکین مشاورت محمد طاہر امین، احسن گجر، طیب شیخ تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی آئی پچاس سال سے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کی جہدوجہد کر رہی ہے۔ اے ٹی آئی نے لاکھوں صالح، باکردار اور باصلاحیت نوجوان اس قوم کو دیئے ہیں جو تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب سے پی ایف پی کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات اشرف عاصمی، مصطفائی تحریک لاہور کے صدر حافظ مسعود سیالوی، رانا نعمان افضل، سید حسنین نوری، ملک نعمان، زبیر مصطفائی نے بھی خطاب کیا۔ سٹی پتوکی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں کیک کیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ریحان طاہر قادری، رکن پنجاب اسمبلی چودھری امجد علی میو، ناظم لاہور محمد اکرم رضوی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے ٹی آئی ہوس زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اے ٹی آئی کی پچاس سالہ جہدوجہد تاریخ کا روشن باب اور لازوال قربانیوں کی داستان ہے۔ پتوکی میں تقریب سے محمد بخش فریدی، چودھری ذیشان میو، رانا الماس لیاقت، رانا زوہیب پاشا، فیض احمد، بلال احمد نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 555593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش