0
Thursday 4 Aug 2016 10:30

پاک فضائیہ امریکہ اور اسرائیل کیساتھ تربیتی مشقوں میں شرکت کریگی

یہ مشقیں اسرائیل کو سفارتی حکمت علمی تشکیل دینے کیلئے ایک موقع فراہم کرینگی
پاک فضائیہ امریکہ اور اسرائیل کیساتھ تربیتی مشقوں میں شرکت کریگی
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ساتھ رواں ماہ نیو اڈا میں مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرے گی۔ دی ایوی ایشنسٹ میگزین کے مطابق پاکستان کے 6 اے ایف ایف 16 سی/ ڈی بلاک 52+ کمبیٹ طیارے پہلے ہی امریکہ میں نیو اڈا کے نیلس ایئر فورس بیس پر مشترکہ گرین اور ریڈ فلیگ مشقوں میں حصہ لینے کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ امریکی ایئر فورس کے مطابق ریڈ فلیگ سے مراد فضا سے فضا میں تربیتی مشق ہے، جس کے دوران شرکاء ہوا بازی میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ایک ساتھ ڈوگ فائٹ کرتے ہیں جبکہ گرین فلیگ میں مشترکہ ہوائی، زمینی اور الیکٹرانک خطرات سے لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ 2016ء میں امریکی ایئر فورس نیو اڈا میں 4 ریڈ فلیگ مشقیں کر رہی ہے، ان مشقوں کا پہلا مرحلہ جنوری تا فروری، دوسرا مرحلہ فروری تا مارچ اور تیسرا مرحلہ جولائی میں ختم ہوا جبکہ ان مشقوں کا رواں سال کا چوتھا اور آخری مرحلہ 15 اگست سے شروع ہوگا، جس کا اختتام 26 اگست کو ہوگا۔

پاک فضائیہ امریکہ، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ساتھ 15 تا 26 اگست تک تربیتی مشقوں میں شرکت کرے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل مشقوں میں حصہ لینے کے لئے کارگو اور جیٹ دونوں طیارے بھیج رہا ہے۔ 2015ء میں ریڈ فلیگ مشقوں کے بعد امریکی ایئر فورس کے کمبیٹ ٹریننگ اسکواڈرن کمانڈر کرنل جیفری ویڈ نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ فلیگ کے دوسرے اور چوتھے مرحلے میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، ترکی، اسپین اور اٹلی کے فائٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی ملٹری کا کہنا تھا کہ ان کی ائیر فورس صرف مہمان کے طور پر مشقوں میں حصہ لے گی جبکہ دو مسلمان ممالک کو ان مشقوں میں شامل کرنے کا فیصلہ میزبان ملک امریکہ نے کیا۔ گذشتہ سال ایک اسرائیلی عہدے دار نے کہا تھا کہ یہ مشقیں اسرائیل کو سفارتی حکمت علمی کو تشکیل دینے کے لئے ایک موقع فراہم کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 557875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش