0
Thursday 4 Aug 2016 17:02

خطے میں امن کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، نواز شریف

خطے میں امن کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزيراعظم نوازشريف کا کہنا ہے کہ دہشت گردي کے خاتمے کيلئے واضح کاميابياں حاصل کي ہیں تاہم خطے میں امن کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ خطے کی ترقی کیلیے باہمی تعاون ضروری ہے۔ ساتويں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی جس میں بھارت، سری لنکا، بھوٹان اور مالدیپ کے وزرائے داخلہ، اسپیکر ایاز صادق، آصف کرمانی، وزیر اطلاعات پرویزرشید، حاصل بزنجو اور عبدالغفورحیدری شریک ہوئے۔ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے افتتاحی سيشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ساتويں کانفرنس کی ميزبانی پاکستان کيلئے اعزاز ہے، دہشت گردی کے خاتمے کيلئے واضح کاميابياں حاصل کي ہیں۔ خطے ميں سارک پہلے سے زيادہ فعال ہے، کانفرنس میں خطے کے اہم معاملات پر بات ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ ملکر کرنا ہوگا، جنوبی ایشیا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے قیام امن کيلئے کوشاں ہے اور امن کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 557969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش