0
Saturday 6 Aug 2016 09:33

آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر اسکردو روڈ پر کام شروع ہو جائیگا، سپیکر جی بی اسمبلی

آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر اسکردو روڈ پر کام شروع ہو جائیگا، سپیکر جی بی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ پر واقع پانچ بڑے پلوں کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو مل گیا ہے، وزیراعلٰی آئندہ ہفتے پلوں کا افتتاح کریں گے۔ اس مقصد کے لئے وہ 8 اگست کو اسکردو آرہے ہیں۔ ان کے ہمراہ نیشنل ہاوئے اتھارٹی کے افیسران بھی ہوں گے۔ کام کا آغاز کچورا پل سے کیا جائیگا اور ایک ہی سال کے قلیل عرصے میں پانچ پلوں کے تعمیراتی کام مکمل ہو جائیں گے، پھر بلتستان کے عوام کو درپیش مشکلات دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کے ٹینڈر کے لئے تین کمپنیاں مقابلے میں رہ گئی ہیں، ان میں دو چائنیز اور ایف ڈبلیو او شامل ہے۔ ٹیکنیکل اور فنانشیل بڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے جیسے ہی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈ کا جائزہ لینے کا عرصہ ختم ہوگا اسکردو روڈ کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ فدا ناشاد نے کہا کہ نیشنل ہاوے اتھارٹی کے تین ذمہ داران سے میری بات ہو چکی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کے ٹینڈر کا ایک مرحلہ طے ہو چکا ہے، اب دوسرے اور تیسرے مرحلے پر بات چیت چل رہی ہے۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے ختم ہونے میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں پھر باقاعدہ روڈ پر کام ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 558258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش