0
Saturday 6 Aug 2016 20:52

ہمارے بعد کراچی کو لوٹا تو گیا مگر کام نہ کیا گیا، مصفطیٰ کمال

ہمارے بعد کراچی کو لوٹا تو گیا مگر کام نہ کیا گیا، مصفطیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی پانی دیکھ کر ایم کیو ایم کے باغی رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے اختیارات مقامی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے، ہمارے بعد شہر کو لوٹا تو گیا لیکن کام نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں شہر میں نکاسی آب کا بہتر نظام موجود تھا، تاہم ہمارے بعد شہر کو لوٹا تو گیا، مگر کام نہیں کیا گیا۔ بارش کے بعد کچرا اور پانی کے مسئلے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانا وزیراعلیٰ اور وزیر کا کام نہیں، اختیارات کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ہوگا، صوبوں میں صوبائی فنانشل کمیشن بنانا ہوگا، یونین کونسل سطح پر لوگوں کو بااختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے، شہر کے مسائل پر کوئی احتجاج نہیں کرتا، کھالوں اور چندے کیلئے احتجاج کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 558454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش