0
Wednesday 17 Aug 2016 19:46

افغانستان میں پاکستانی سفیر کی افغان چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

افغانستان میں پاکستانی سفیر کی افغان چیف ایگزیکٹو سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر ابرار حسین نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر ابرار حسین نے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی طرف دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 561160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش