0
Monday 22 Aug 2016 01:09

عراق میں داعش کے 36 شدت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں داعش کے 36 شدت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 36 افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ عراقی حکام نے داعش کے شدت پسندوں کو پھانسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سزائے موت پانے والے نے مجرمان نے 2014 میں عراق کے شہرتکریت کےنزدیک قائم امریکی فوجی کیمپ پر قبضہ کر کے 1700 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ پھانسی دیے جانے والے تمام افراد کا تعلق عراق ہی سے ہے اور انہیں فروری میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ شدت پسندوں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے وقت عراق کے وزیر قانون حیدر آلزامالی بھی موجود تھے۔ عراقی صوبے زیقار کے گورنرہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہونے کے بعد انھیں آج صبح نصیریہ جیل میں پھانسی دی گئی۔ واضح رہے کہ 2014 میں شدت پسندوں نے فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جب کہ گزشتہ برس ان فوجیوں کی اجتماعی قبریں بھی دریافت ہو گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 562195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش