0
Tuesday 23 Aug 2016 15:27

تحریک انصاف حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنیکی حمایت کردی

تحریک انصاف حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنیکی حمایت کردی
 اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا کو صوبہ میں ضم کرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، قبائلی علاقہ جات میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور عدلیہ و پولیس کے دائرہ کار کو توسیع دینے کی تجویز دی ہے، اور کہا ہے کہ اگرچہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے، نہ ہی کوئی رائے لی ہے تاہم اس کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت کو فاٹا کے صوبہ میں انضمام یا الگ صوبہ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، البتہ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ قبائلی عوام کی رائے کے مطابق ہی ہونا چاہیئے، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے میڈیا کو بتایاکہ اگرچہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی نے صوبائی حکومت سے رائے لی نہ ہی کسی قسم کا کوئی رابطہ کیا تاہم صوبائی حکومت اور ہماری پارٹی تحریک انصاف کی قیادت کو، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں، بلکہ ہم تو خود چاہتے ہیں کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اسے خیبرپختونخوا میں ضم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ ہے کہ قبائلی علاقہ جات کو کے پی میں ضم کرنے کے حوالے سے سب سے پہلے تمام قبائلی علاقوں میں فوجی چھاونیاں اور کنٹونمنٹ علاقے قائم کئے جائیں تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہوسکے اور امن و امان کی صورت حال کنٹرول میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے فوری بعد وہاں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیئے، تاکہ ہر قبائلی ایجنسی کی سطح پر بھی کونسل قائم ہو سکے اور ہر تحصیل کی سطح پر بھی جبکہ نچلی سطح پر بھی بلدیاتی نمائندے موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پولیس کے نظام کو قبائلی علاقوں تک توسیع دی جائے، تاکہ انتظامی امور کو مناسب طریقہ سے چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں جب ہم سے رابطہ کریگی تو صوبائی حکومت اپنی تجاویز مرکز کو پیش کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 562584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش