0
Friday 26 Aug 2016 21:28

بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا عمران اسماعیل کو ٹیلیفون، حملہ آوروں کی گرفتاری کی یقین دہانی

بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا عمران اسماعیل کو ٹیلیفون، حملہ آوروں کی گرفتاری کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو حملہ آوروں کی گرفتاری کے حوالے سے یقین دہانی کرا دی۔ شہر قائد میں فیصل واڈا اور عمران اسماعیل پر حملے کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیصل واڈا ک گاڑی پر نیب کے دفتر سے گھر جاتے ہوئے دہلی کالونی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے فائرنگ کی، گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے فیصل واوڈا اور ان کے ساتھ موجود پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ : 563368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش