0
Sunday 4 Sep 2016 00:18

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ دیگر رہنماوں سمیت چین روانہ

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ دیگر رہنماوں سمیت چین روانہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہ ملنے اور دیگر ایشوز لے کر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سمیت دیگر اہم پاکستانی سیاسی شخصیات بلاول بھٹو کے حکم پر چین کے نجی دورے پر روانہ ہوگئیں، جہاں وہ حکومتی اہلکاروں کو گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہ ملنے اور دیگر تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جی بی کے سینئرز رہنماء شیر باز قریشی، شہزاد حسین الہامی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کانفرنس میں پی پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کو بدنیتی کی وجہ موقع نہیں دیا گیا، کیونکہ گزشتہ دنوں سی پیک کے حوالے سے میٹنگ میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے جی بی کے حقوق مانگے تھے۔ انہوں نے کہا ہے پی پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ چائینہ دورے کے دوران مختلف چانیئز سرکاری آفیسران سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے، جس دوران وہ گلگت بلتستان کے حقوق اور سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کا سینہ چیر کر تعمیر کیا جارہا ہے مگر اس علاقے کو بدقسمتی سے ایک رو پیہ بھی نہ دے کر علاقے کے 20 لاکھ عوام کو مایوسی کا شکار کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 564991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش