0
Sunday 27 Feb 2011 17:05

مقدس مقامات کے لئے جلد ہی پیدل امن قافلہ مدینہ کی طرف چل پڑے گا،محمد اسماعیل

مقدس مقامات کے لئے جلد ہی پیدل امن قافلہ مدینہ کی طرف چل پڑے گا،محمد اسماعیل

کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ غلام مصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ سنت رسول ص کے عین مطابق جلد ہی  72 افراد اور چند اونٹوں پر مشتمل امن قافلہ دیار نبی ص مدینہ منورہ کی طرف چل پڑے گا۔ اور تفتان کے راستے ایران،عراق اور اردن سے ہوتا ہوا سعودی عرب تک جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مدرسہ امام جعفر صادق کے علامہ محمد جمعہ اسدی اور مدرسہ مطلع العلوم کے مولانا عبد العزیز شیخ الحدیث بروری روڈ والے اور شاہی مسجد ہنگو کے مفتی عین الدین سے رابطہ جاری ہے۔ انہی علماء کے مشورے سے امن واک[امن سفر] شروع کی جائے گی، جس میں کراچی، سندھ اور ملک کے دیگر علاقوں سے علماء کرام شرکت کریں گے۔
انہوں نے غیر مسلموں سے بھی خواھش ظاہر کی کہ اس امن قافلے میں ممبر شپ لیں تاکہ مستقبل میں عالمی سطح پر انسانیت کو فساد،دھشتگردی اور تباہی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کی ممبر شپ مرکزی دفتر سے میں خود جاری کرونگا۔ 
انہوں نے کہا کہ امن قافلے میں ممبر شپ لینے کیلئے متعلقہ مسجد، امام بارگاہ، مدرسہ یا مرکزی دفتر میں شناختی کارڈ پر رابطہ نمبر لکھ کر جمع کرے اور ممبر شپ فارم حاصل کریں جس کے بعد 72خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اس امن قافلے میں جانے کیلئے کچھ لوازمات کا ہونا ضروری ہے جن میں پاسپورٹ، طبی اور جسمانی لحاظ سے تندرست ہونا، والدین کی اجازت لینا، تین سے پانچ لاکھ تک کی مالی حیثیت کا حامل ہونا، ہر قسم کے مفادات سے ہٹ کر خالصتا اللہ کی رضا کیلئے جانا اور انسانیت کی اصلاح اور خوشحالی کی نیت سے جانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی مسائل کے حل کے سلسلے میں اگلے ماہ انشاءاللہ وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات ہو گی۔ 

خبر کا کوڈ : 56563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش