0
Monday 19 Sep 2016 11:34

سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی آج ختم ہونے کا امکان

سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی آج ختم ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کا اجلاس آج (پیر کو) ہوگا، اجلاس میں صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ اتوار کی شام دبئی سے واپس کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور ہوگا، جن میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بعض اہم قانون سازی کے معاملات شامل ہیں۔ سندھ کابینہ کی جانب سے ملازمتوں پر پابندی ہٹانے کی منظوری کے بعد سرکاری محکموں میں ملازمتوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد حال ہی میں حکومت سندھ نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت بھی دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 568404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش