0
Saturday 24 Sep 2016 03:38

امریکی صدر نے سعودی حکومت کیخلاف مقدمے کا بل ویٹو کردیا، ویٹو کو کانگریس سے رد کردیا جائیگا، ری پبلکن پارٹی

امریکی صدر نے سعودی حکومت کیخلاف مقدمے کا بل ویٹو کردیا، ویٹو کو کانگریس سے رد کردیا جائیگا، ری پبلکن پارٹی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا بل ویٹو کر دیا۔ ری پبلکن پارٹی نے کانگریس میں ویٹو رد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے نائن الیون بل کی منظوری دی تھی، جس کے تحت نائن الیون سانحے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ صدر اوباما نے بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا کہ بل امریکی قومی مفادات کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے انسداد دہشت گردی اور دیگر قومی سلامتی سے متعلق امور پر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون محدود ہوسکتا ہے۔ امریکی اہلکاروں پر مقدمات دائر کئے جانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ بل کے ویٹو ہونے پر ری پبلکن پارٹی کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ری پبلکن سینیٹر چک شمر کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے بل کو ویٹو کرکے نائن الیون سانحے کے متاثرین کو مایوس کیا۔ ویٹو کو کانگریس سے رد کردیا جائے گا۔ دیگر ذرائع کے مطابق صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف بل امریکی قومی مفاد کیلئے نقصان دہ تھا۔ بل پاس ہونے سے نہ صرف بیرون ملک امریکی اہلکاروں پر مقدمات کی راہ ہموار ہوگی بلکہ انسداد دہشتگردی اور دیگر معاملات پر شراکت داروں سے تعاون بھی محدود ہو جائے گا۔ امریکی سینیٹ اور ایوان زیریں نے نائن الیون بل منظور کرکے صدر اوباما کو بھیجا تھا۔ اگر اوباما بھی بل کو منظور کر دیتے تو نائن الیون حملے کے متاثرین کو سعودی عرب پر مقدمے کا اختیار مل جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 569671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش