0
Sunday 25 Sep 2016 09:56

مظفرآباد میں مظاہرہ، نریندر مودی کا پتلا نذرآتش

مظفرآباد میں مظاہرہ، نریندر مودی کا پتلا نذرآتش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کرنے پر مہاجرین کشمیر کے زیراہتمام عظیم الشان شکریہ پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے عالمی فورم پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا خیرمقدم، بھارت کیخلاف نعرے بازی، آزادی کے لئے قربانیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ریلی کی شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا، ریلی کا اہتمام پاسبان حریت جموں و کشمیر نے کیا تھا۔ پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، بلال احمد فاروقی، عثمان علی، قاری عبدالماجد، چوہدری نذیر احمد، مہناز قریشی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے بھارت عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ وزیراعظم پاکستان کے خطاب کے بعد او آئی سی، اقوام متحدہ کی ذمہ داریاں بڑھ  گئی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے آزادکشمیر یا پاکستان پر جارحیت کی کوئی غلطی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے اور اس کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔ بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے مہاجرین کشمیر پاک فوج سے ملکر لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 570020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش