0
Monday 26 Sep 2016 17:37

پشاور پولیس کی منشیات فروشی و سمگلنگ کیخلاف خصوصی مہم

پشاور پولیس کی منشیات فروشی و سمگلنگ کیخلاف خصوصی مہم
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے منشیات کی خرید و فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی، خصوصی مہم کے دوران ماہ رواں میں اب تک 295 کلوگرام چرس، 30 کلو گرام ہیروئن، 40 گرام افیون اور 220 بوتل شراب برآمد کرکے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف مہم کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کررہے ہیں، جنہوں نے ہر سرکل کے ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ٹاسک سونپ رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 570424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش