0
Thursday 6 Oct 2016 06:22

ہری پور، 23 سالہ نوجوان کو بیدردی سے زندہ جلا دیا گیا

ہری پور، 23 سالہ نوجوان کو بیدردی سے زندہ جلا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 23 سالہ نوجوان کو انتہائی بیدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ ہری پور کے علاقے کھلا بٹ تھانہ پولیس کے مطابق سیکٹر نمبر 4 کے 23 سالہ رہائشی افراسیاب کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔ گذشتہ رات گئے مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے کھلابٹ کے ویرانے میں جا کر دیکھا تو نوجوان کی جلی ہوئی لاش پڑی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کے جسم کے اعضاء کاٹنے کے بعد اسے زندہ جلایا گیا ہے۔ تھانہ کھلا بٹ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ لواحقین کی دعویداری پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ہزارہ ڈویژن میں یہ دوسرا افسوس ناک واقعہ ہے اس سے قبل ایبٹ آباد میں ایک جرگے نے عنبرین نامی لڑکی کو زندہ جلایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 573168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش