0
Monday 17 Oct 2016 21:31

متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا

متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں سیاسی، مذہبی شخصیات، صحافی حضرات اور ملک بھر کی تمام طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور خطاب کریں گے۔ مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر تقی کے مطابق تمام طلباء تنظیموں کی نمائندہ جماعت متحدہ طلباء محاذ نے لاہور پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے زیراہتمام بدھ کے روز اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینار میں صحافی، سیاسی و مذہبی شخصیات جن میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء راجہ ظفر الحق، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر میر طاہر مسعود، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، معروف صحافی امیر عباس اور تمام طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور سمیت دیگر معروف شخصیات شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 576283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش