0
Friday 21 Oct 2016 21:46

ایم کیو ایم حقیقی کارکن قتل کیس، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد

ایم کیو ایم حقیقی کارکن قتل کیس، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ابرار حسین قتل کیس میں ملوث ملزم سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ابرار حسین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم احمد سعید عرف سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے مقدمے میں مفرور ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ مفرور ملزمان میں حیدر گدی اور ’’ را ‘‘ ایجنٹ طاہر لمبا شامل ہیں جبکہ عدالت میں ملزم کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم سعید بھرم نے جے آئی ٹی میں قتل کا اعتراف کیا ہے ملزمان پر یکم اکتوبر 2009ء میں سید ابرار حسین کے قتل کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 577320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش