0
Thursday 3 Nov 2016 00:46

عمران خان جب تک بد نیت رہیں گے نامراد رہیں گے، خواجہ سعد رفیق

عمران خان جب تک بد نیت رہیں گے نامراد رہیں گے، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے تحریک انصاف کے لاک ڈاون کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اور وہ اعلی عدلیہ میں زیرسماعت کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیاسی جماعتوں کا کچرا عمران خان کے اردگرد جمع ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے کے بعد نون لیگ کے وزارء خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لاک ڈاون ناکام ہوگیا ہے اور اگر عمران خان ایسی طرح چلتے رہے تو عمران خان کی سیاست بھی ختم ہوجائے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت خلاف سازش ناکام ہوگئی ہے، عمران خان کی بد تمیزی، بےوقوفی، بہتان تراشی اور مخالفین سے نفرت نے انہیں سیکیورٹی رسک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دس لاکھ لوگ لانے کا دعوی کیا تھا لیکن وہ دس سے بارہ ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کر سکے حالانکہ تمام راستے کھلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تک بد نیت رہیں گے نامراد رہیں گے۔ عمران خان پاکستان کی نئی نسل کوخراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے نے قابل اعتراض تقریر کی۔ انہوں وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہونا چاہیئے جنھوں نے انہیں حکومت بنانے کا موقع دیا اور اگر انکا یہ حال رہا تو عوام انہیں کرسی سے اتار کر پھیکیں دیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ عمران کان سے سیاست سے حیا اور رواداری ختم کر دی ہے۔ عمران خان فساد کی سیاست کر رہے ہیں۔ جب آپ فساد کی سیاست کریں گے تو حکومت انہیں مسترد کر دے گی اور تمام کوششوں کے باوجود آج دس سے بارہ ہزار سے زائد لوگ جمع نہیں کر سکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کی سیاست کا شٹ ڈاون ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 580580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش