0
Thursday 3 Nov 2016 12:56

گڈانی، جہاز میں لگی آگ تیسرے روز بھی بجھائی نہ جاسکی

گڈانی، جہاز میں لگی آگ تیسرے روز بھی بجھائی نہ جاسکی
اسلام ٹائمز۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگی آگ کو تیسرے روز بھی نہ بجھایا جاسکا، تحقیقات کے لئے 20 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے جہاز کے خریدار چودھری عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹھیکیدار پہلے ہی زیر حراست ہے۔ جہاز میں موجود کروڈآئل اور گیس سیلنڈر کے دھماکے وقفے وقفے سے جاری ہیں، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تحقیقات کے لئے بلائے گئے اجلاس میں وزیراعلٰی بلوچستان کو بتایا گیا ہے کہ جہاز توڑنے کے لئے محکمہ ماحولیات اور بی ڈے اے سے این او سی نہیں لیا گیا تھا۔ متاثرہ جہاز ایم ٹی ایس ایس کو 19 رکنی بھارتی عملہ 22 اکتوبر کو شپ بریکنگ یارڈ گڈانی لایا اور اسی دن واپس چلا گیا تھا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر برائےدفاعی پیداوار کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 580786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش