0
Thursday 10 Nov 2016 06:33

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میو اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ایک مریض کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے، ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پروفیسر ندیم حیات ملک کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے کمیٹی کو 3 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز اور نرسیں گذشتہ تین روز سے مال روڈ پر ڈیرے ڈالے برطرف کیے گئے ڈاکٹرز اور نرسوں کی بحالی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے احتجاج میں شامل میو اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صبح تک میو اسپتال واپس اپنی ڈیوٹی پر نہ آنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں فارغ، ٹرانسفر یا نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 582500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش