0
Tuesday 15 Nov 2016 22:22

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں پہلا مرکزی جلوس جاری

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں پہلا مرکزی جلوس جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے پہلا مرکزی جلوس جاری ہے، جو کہ ایک گھنٹے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا۔ جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ سے نماز مغربین کے بعد ہوا۔ قبل ازیں ظہرین کے بعد مجلس عزا کا آغاز ہوا، جو کہ مغرب تک جاری رہی۔ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں حسینی چوک، خمینی چوک سے گزر کر امام بارگاہ حضرت امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر اور سبیل حسینی کے خصوصی انتظامات ہیں، جبکہ جلوس کے راستوں سے منسلک تمام راستوں پر پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی جلوس کچھ ہی دیر میں اختتام پذیر ہوجائے گا، جبکہ اس کے بعد شبہیہ کا روایتی جلوس واپس امام بارگاہ امام حسن (ع) میں آکر اختتام پذیر ہوگا۔ چہلم کے سلسلے میں گزشتہ روز شروع ہونے والا جلوس و عزاداری کا یہ سلسلہ 25 صفر کو جاکر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اس کے بعد ہونے والے عزاداری کے اجتماعات چاردیواری میں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 584114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش