0
Tuesday 29 Nov 2016 11:20

حکومت تعلیمی پیکیج کا کیس خراب کرنا چاہتی ہے، لطیف اکبر

حکومت تعلیمی پیکیج کا کیس خراب کرنا چاہتی ہے، لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر اور سا بق وزیراطلاعات سردار عابد حسین عابد نے گزشتہ روز عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر مختلف بہانے کر کے تعلیمی پیکیج کے کیس کو خراب کرنا چاہتی ہے، انصاف کے اداروں سے توقع ہے کہ وہ کیس کا جلدازجلد فیصلہ کر کے عوام اور طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کو ختم کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر انتہائی اہم کیس پر اثرانداز ہونے کے لئے سینٹرل بار کا دورہ کر رہے ہیں، سرکاری وکلاء تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں، انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 587341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش