0
Wednesday 14 Dec 2016 23:15

لاہور، سنی تحریک کے صدر پر حملہ، احمد طاہر ڈوگر شدید زخمی

لاہور، سنی تحریک کے صدر پر حملہ، احمد طاہر ڈوگر شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں صدر سنی تحریک لاہور پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔ سردار احمد طاہر ڈوگر گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر سنی تحریک لاہور سردار احمد طاہر ڈوگر پر نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ حملہ مولانا شوکت علی روڈ پر کیا گیا۔ سردار احمد سوڈیوال میں گھر سے دفتر کیطرف آ رہے تھے کے راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر تشدد شروع کر دیا۔ سردار احمد طاہر ڈوگر کو چہرے اور گردن پر زخم آئے ہیں۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صدر سنی تحریک لاہور ڈویژن مجاہد عبدالرسول کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے اصل محرکات سامنے لائے۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر تفتش شروع کر دی ہے۔ معاملہ بظاہر لڑائی جھگڑا لگتا ہے، تاہم پولیس مبینہ حملہ، ڈکیتی مزاحت سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 591737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش