0
Wednesday 21 Dec 2016 09:40

نبؐی پاک رحمتہ اللعالمین نے پتھر کھا کر بھی مخالفین پر پھول برسائے، کمشنر سرگودہا

نبؐی پاک رحمتہ اللعالمین نے پتھر کھا کر بھی مخالفین پر پھول برسائے، کمشنر سرگودہا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ زونل سیرت طیبؐہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم محبوب نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا آفاقی دین ہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے، جو جیو اور جینے دو کے اصول کے تحت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو امن و بھائی چارے کے سا تھ مکمل مذہبی آزادی کا درس دیتا ہے، نبؐی پاک رحمتہ اللعالمین ہیں جنہوں نے پتھر کھا کر بھی مخالفین پر پھول برسائے اور انکے لئے ہدایت کی دعا کی، علمائے کرام معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار اد ا کر سکتے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسؐول کی روشنی میں، کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں صوبائی خطیب اوقاف پنجاب علامہ محمد اسحاق ساقی الازہری، ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سید شمس الحق، زونل خطیب اوقاف علامہ غلام مصطفی ثاقب، ضلعی خطیب قاری فتح محمد راشدی اور سینئرخطیب مرکزی جامع مسجد گولچوک قاری وقار عثمانی کے علاوہ تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 593301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش