0
Tuesday 3 Jan 2017 21:44

اسلام میں تمام انسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے عبادت کا درجہ دیا گیا ہے، ہدایت رسول قادری

اسلام میں تمام انسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے عبادت کا درجہ دیا گیا ہے، ہدایت رسول قادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر ہدایت رسول قادری نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام خدمت انسانیت کا دین ہے، اس میں تمام انسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے عبادت کا درجہ دیا گیا ہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی تعلیماتِ خدمت و محبت کو خوب فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسان برابر ہیں، ہمیں باہمی عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ شام، برما، کشمیر، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش کیوں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان ظلم و ستم کے خلاف متحد ہوں اور اپنی آواز بلند کریں، موجودہ دور میں کیے گئے ظلم و ستم اور بربریت نے ہلاکو اور چنگیز خان کو بھی مات دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کمیشن مافیا کا روپ دھار لیا ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کا عمل سخت کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں، جبکہ حکمران کو عیاشیوں سے ہی فرصت نہیں ہے، قومی اداروں میں سیاسی تعیناتیوں کے باعث احتساب کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش