0
Wednesday 11 Jan 2017 21:23

یہ وقت کشمیریوں کیساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کا ہے، حکیم محمد یاسین

یہ وقت کشمیریوں کیساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کا ہے، حکیم محمد یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے کہا کہ یہ وقت ہلاکتوں پر اعداد و شمار گننے کا نہیں ہے، بلکہ وہ وعدے پورے کئے جائیں جو الیکشن اور اس کے بعد حکومت کے قیام پر کئے گئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این وہرا کے خطبے پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے حکیم محمد یاسین نے کہا کہ تاریخی معاملات کو چھوڑئے بلکہ اپنا محاسبہ کیجئے کہ لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ان کو کہاں تک پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کو درپیش مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے گورنر کے خطبے میں وضاحت سے ذکر نہ کئے جانے پر کہا کہ خطبے میں مبہم الفاظ میں باتیں کی گئیں، جن کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا خطبہ مبہم ہے اور یہ پتہ نہیں چلتا کہ کس کی طرف اشارہ ہے اور وہ کس کو مخاطب کر رہے ہیں۔ حکیم یاسین نے کہا کہ یہ وقت لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنائی گئی، تو ہم مفتی سعید کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس سے مل کر حکومت بنا لیتے لیکن انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام تو ہوتے رہیں گے لیکن ہمارا سب سے اہم مقصد مسئلہ کشمیر ہے، جس کا سیاسی حل نکالنا اشد ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 599202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش