0
Monday 16 Jan 2017 21:10

سی پیک پاکستان کو دنیاکی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کا باعث بنے گا، چوہدری حامد حمید

سی پیک پاکستان کو دنیاکی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کا باعث بنے گا، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کا باعث بنے گا، بعض عناصر کا منصوبے کیخلاف سازشیں کرنا افسو سناک ہے، حکومت کے سیاسی مخالفین سی پیک کو متنازعہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون ہمیشہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرتی اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی رہی ہے، بلدیاتی ادارے فعال اور عوامی نمائندگان کو اختیارات دیکر مسلم لیگ نون نے اپنا کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سی پیک منصوبے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائینگے، لوگوں نے ہمارے اوپر جو اعتماد کیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپنے علاقہ میں لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرکے دیکھائیں گے، ہمارے دروازے ہر وقت ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں، سیاست کا مقصد عبادت ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے جن منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، ان سے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے بعد توانائی بحران ختم ہو جائے گا، 2018ء میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوگی، کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 600668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش