0
Monday 16 Jan 2017 20:57

امریکہ اور برطانیہ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، رضا ربانی

امریکہ اور برطانیہ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پانچ پاکستانی شہریوں کے اغواء پر امریکہ اور برطانیہ کے بیانات کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں کشمیر اور فلسطین میں مظالم پر خاموش رہنے والوں کو پانچ لوگوں کے اغواء پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں ہزاروں لوگوں کے قتل اور اغواء پر خاموش رہنے والے امریکہ اور برطانیہ کو پانچ پاکستانیوں کے اغواء پر بولنا زیب نہیں دیتا۔ شہریوں کا اغواء پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے پانچ سماجی کارکنوں کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فونز ریکارڈ سے شہریوں کے اغواء کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کسی شہری پر الزام ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ لوگوں کو اٹھا کر غائب کرنا تشویش ناک آمر ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت اپنے لاپتہ شہریوں کو تلاش نہیں کر سکتیں تو یہ بہت افسوس ناک صورتحال ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کمیٹی میں آ کر اس معاملے پر جواب دیں۔

خبر کا کوڈ : 600728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش