0
Tuesday 17 Jan 2017 21:38

سی پیک میں شمولیت برطانیہ کیلئے باعث مسرت ہے، برطانوی ہائی کمشنر

سی پیک میں شمولیت برطانیہ کیلئے باعث مسرت ہے، برطانوی ہائی کمشنر
اسلام ٹائمز۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا۔ برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔ سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا۔ برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے۔ ہم خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے حامی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں قربانیاں دی ہیں۔ ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ستر سالہ سفارتی تعلقات میں سال بھر مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔ رواں سال دونوں ممالک کے مابین اعلٰی سطح کے دورے ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان لاپتہ افراد کو بازیاب کرا لے گی۔
خبر کا کوڈ : 601089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش