0
Saturday 21 Jan 2017 17:00

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس، احتساب عدالت نے مزید گواہ طلب کرلئے

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس، احتساب عدالت نے مزید گواہ طلب کرلئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس میں مزید گواہ طلب کر لئے، کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کی جانب سے سرجری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ لیاقت نیشنل اسپتال میں اسپائنل سرجری کے ماہر موجود ہیں، جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال اسپائنل سرجری کی سہولت سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔ عدالت نے اسپائنل سرجری سے متعلق رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے رائے طلب کرلی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کر لئے۔
خبر کا کوڈ : 602229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش