0
Sunday 5 Feb 2017 17:02

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے 14 سیکٹر ممبران پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں، مختلف پارٹیوں کے ذمہ داران پی ایس پی میں آرہے ہیں، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، سنی تحریک سے بھی لوگ شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے فور فراہمی آب منصوبہ بھی کراچی کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔ مئیر کراچی وسیم اختر سے متعلق انھوں نے کہا کہ میئر کو آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات دیئے جائیں۔

خبر کا کوڈ : 606740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش