0
Monday 6 Feb 2017 11:16

مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہے، میر اکبر

مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہے، میر اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے کہا ہے کہ مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہے۔ جمہوری اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان تحریک آزادی کا ضامن ہے۔ کشمیری اور پاکستانی ایک جان دو قالب ہیں، دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا اور پاکستان مضبوط ہو گا تو کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 606912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش