0
Tuesday 7 Feb 2017 19:45

کرم ایجنسی، داعش کی دھمکی آمیز پمفلٹ برآمد

کرم ایجنسی، داعش کی دھمکی آمیز پمفلٹ برآمد
اسلام ٹائمز۔ داعش نے قبائلی علاقوں پاراچنار، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل حان کو نشانہ بنانے کیلئے پمفلٹ جاری کئے ہیں۔ ایم این اے ساجد طوری اور دیگر قبائل عمائدین نے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کریں۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں سے داعش کے پمفلٹ ملے ہیں، جس میں قبائلی علاقوں پاراچنار، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک محسوس فرقے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پمفلٹ پشتو میں لکھے گئے، پیغام میں داعش نے کہا ہے کہ ہمیں افغانستان میں مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پاراچنار، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کا آغاز کریں گے۔ پمفلٹ میں داعش کے جھنڈے کے علاوہ داعش کی جانب سے کارروائیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ 
 
کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور طوری بنگش قبائل کے راہنما حاجی فقیر حسن، حاجی منصب علی، سید تجمل حسین، حاجی حبیب حسین اور دیگر قبائلی عمائدین داعش کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج کی جانبازوں کی موجودگی میں انہیں اس قسم کے دھمکیوں کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی کے تینوں اطراف میں افغانستان واقع ہونے کی وجہ سے دہشت گرد باآسانی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوکر کارروائی کرسکتے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ان کے ہاتھ مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ عمائدین نے کہا کہ وہ افغان سرحد سمیت ہر محاذ پر دہشت گردوں کے خلاف انتظامیہ اور فورسز کا بھرپور ساتھ دینگے۔
 
کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے ایم این اے ساجد طوری کے چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ تازہ صورتحال پر ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت محب قبائل کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر انہیں دندان شکن شکست دیں۔
خبر کا کوڈ : 607358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش