0
Monday 27 Feb 2017 23:24

پشتون دہشتگرد کے معاملے پر مراد سعید نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا

پشتون دہشتگرد کے معاملے پر مراد سعید نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی بجائے پنجاب میں مقیم پختونوں پر زمین تنگ کر رہی ہے۔ مراد سعید کی طرف سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نواز حکومت کے اقدامات سے ملک میں تفریق، منافرت، نفرت اور تعصب جیسے مہلک رجحانات کی افزائش ہوگی۔ پختونوں کے خلاف نفرت، تعصب اور بغض پر مبنی اقدامات سے پاکستان میں عدم استحکام آئے گا۔ معاملے سے وزارت داخلہ کی لاتعلقی سے پاکستان کو انتشار اور تقسیم کے حوالے سے دشمن کا ایجنڈا کامیاب ہوگا۔ تحریک انصاف نواز حکومت کے بے سروپا اقدامات گوارا نہیں کرے گی۔ قوم خصوصاً پختون شہریوں کو نسلی اور لسانی امتیاز کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے۔ نواز لیگ دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہوتی تو پختونوں کے خلاف اقدامات کی بجائے پنجاب کابینہ کو دہشتگردوں کے سرپرستوں سے پاک کرتی۔ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہوتا تو کوئٹہ کمیشن رپورٹ سے سبق حاصل کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 613485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش