0
Saturday 4 Mar 2017 13:38

ملتان سے 2 سال قبل اغوا ہونے والے خفیہ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی لاش برآمد

ملتان سے 2 سال قبل اغوا ہونے والے خفیہ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عمر مبین جیلانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق عمر مبین جیلانی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پائوں باندھ کر لاش پھینک دی گئی، لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام کی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ عمر مبین جیلانی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے اہلکار تھے، انہیں 16 جون 2014ء کو گارڈن ٹاون کے علاقے سے 6 نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 614866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش