0
Wednesday 8 Mar 2017 19:14

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تحصیل بار شبقدر کا دورہ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تحصیل بار شبقدر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی نے تحصیل بار ایسوسی ایشن شبقدر کا دورہ کیا جہاں وہ وکلاء سے ملے اور گزشتہ روز افسوسناک ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نشانہ بننے والے ایڈوکیٹ محمد جان گیگیانی کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا اور فاتحہ خانی کی۔ اس دوران وکلاء نے ان کو درپیش مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا جن کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وکلاء کو متحد رہنے اور ہمت سے حالات کا مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد قائم رکھ کر ان عناصر کا مقابلہ کرینگے اور خلق خدا کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر تے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 616243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش