0
Thursday 9 Mar 2017 14:08

لاڑکانہ اور سکھر کے 16 انتہائی مطلوب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

لاڑکانہ اور سکھر کے 16 انتہائی مطلوب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل
اسلام ٹائمز۔ لاڑکانہ اور سکھر میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز رینجرز ہیڈکوارٹر سکھر میں متعدد سنگین جرائم میں مطلوب 16 ملزمان نے ہتھار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے والے افراد کا تعلق نندوانی قبائل سے ہے اور یہ تمام افراد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور لوٹ مار کے علاوہ دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں کمانڈر شہباز رینجرز امتیاز خان، ڈی آئی جی فیروز شاہ اور کمشنر سکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے افراد کو شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا گیا جب کہ سیکٹر کمانڈر رینجرز، کمشنر اور ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور قومی پرچم دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 616524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش