0
Tuesday 21 Mar 2017 00:24

اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تین دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تین دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا اور حضرو میں تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت اعظم خان، ریاض خان اور وصی اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے، ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے فضل اللہ گروپ سے ہے۔ دہشتگردوں سے 9 کلو بارود ، 3 کلاشنکوف، 7ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے پنجاب پولیس کی ٹوپیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 620048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش