0
Monday 27 Mar 2017 20:56

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی کی خصوصی شرکت

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا اجلاس جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جنوبی پنجاب مہر سخاوت علی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا علی انور جعفری، سابق مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بھکر سے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، اُمیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان، ظہیر عباس، مظفرگڑھ سے علی رضا طوری، سید نعیم عباس کاظمی، علی پور سے سید اعجاز حسین زیدی، سید مجتہد حسین رضوی، بہاولپور سے سید اظہر عباس نقوی، رحیم یارخان سے سید علی رضا زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور اپنے اپنے علاقے میں سیاسی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، مختلف جماعتیں ہمارے ساتھ الائنس بنانے کی خواہشمند ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، آئندہ الیکشن میں اپنی شناخت کے ساتھ یا الائنس کے ساتھ حصہ لینے کے حوالے سے شوری عالی فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کو اپنے اپنے اضلاع میں فعالیت کے حوالے سے ٹاسک بھی دیے۔
خبر کا کوڈ : 622113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش