0
Thursday 30 Mar 2017 23:56

سستی اور وافر بجلی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، ریاض فتیانہ

سستی اور وافر بجلی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، ریاض فتیانہ
اسلام ٹائمز۔ عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافے نے عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی نوید سنانے والے چار سال بعد بھی بحران ختم نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بڑے آبی ذخائر کی تعمیر شروع کی جائے، سستی اور وافر بجلی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 623001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش