0
Saturday 1 Apr 2017 14:31

پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کا قتل، عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد

پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کا قتل، عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مختلف مقدمات میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 2012ء میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق 7 مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں امین بلیدی، مشتاق خان، عبدالغفار عرف ماما اور رمضان عرف رمضانی پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسران اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اپریل کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ مقدمات میں پولیس کا مؤقف ہے کہ عزیر بلوچ سمیت دیگر نامزد ملزمان نے اپریل اور مئی 2012ء میں لیاری آپریشن کے دوران انسپکٹر فواد اور ہیڈ کانسٹیبل فیاض سمیت 12 پولیس افسران و اہلکاروں اور 13 سے زائد عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔

خبر کا کوڈ : 623540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش