0
Saturday 1 Apr 2017 08:52

ایران کیجانب سے پاراچنار میں ہونیوالے دہشتگردانہ دھماکے کی شدید مذمت

ایران کیجانب سے پاراچنار میں ہونیوالے دہشتگردانہ دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ نے پاراچنار میں بیگناہوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت، عوام اور حملے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ جب تک کچھ لوگ، گفتگو کی جگہ زور زبردستی اور طاقت کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرتے رہیں گے، علاقے کے کچھ ممالک اپنا مفاد، بدامنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی پھیلنے میں دیکھتے رہیں گے، اس وقت تک دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ خطے اور دنیا سے دہشت گردی کا صفایا انتہا پسندی کے حامیوں کو ہر طرح سے روکنے اور دنیا بھر کے ملکوں کے درمیان صداقت کے ساتھ اجتماعی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کو پاکستان کے پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں کی امام بارگاہ کے باہر ایک دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور سو زخمی ہوگئے۔ پاکستانی طالبان کے ایک گروہ جماعت الاحرار نے اپنے ویڈیو پیغام میں پارا چنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 623593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش