0
Thursday 6 Apr 2017 16:00

کراچی آپریشن کا 100فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، معاشی ترقی کیلئے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے، گورنر سندھ

کراچی آپریشن کا 100فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، معاشی ترقی کیلئے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز معاشی بہتری تک رہے گی، معاشی ترقی کے لئے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے، کراچی میں امن کے بعد امن خراب کرنیوالے کہیں چھپ تو نہیں گئے؟ محمد زبیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، یہ حقیقت ہے کہ کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی، جب تک ضروری ہوا رینجرز کراچی میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر تالے لگے ہیں اور کوئی بھی ان تالوں کو کھلوانے کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ بانی ایم کیو ایم اب تاریخ کا حصہ ہیں، ایم کیو ایم لندن کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سب پاناما کے فیصلے کے منتظر ہیں، فیصلہ جلد آجانا چاہیے، فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک جنرل تھے جیسے باقی جنرل ہیں، وہ بھی ایک عام انسان تھے، ان کو زیادہ بڑا نہ بنایا جائے۔ کراچی کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دنیا بدل چکی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے 2004ء میں دلی کی جو بات کی تھی، وہ 2013ء سے زیادہ خطرناک ہے۔ دلی میں خطاب کا ایک علامتی پہلو ہے، جس میں انہوں نے تقسیم پر معافی معانگی تھی، بانی ایم کیو ایم اس وقت جنرل پرویز مشرف کے اتحادی تھے۔
خبر کا کوڈ : 625342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش