0
Thursday 6 Apr 2017 21:11

سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو مقدمے کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت عالیہ کو اللہ ڈنو خواجہ کی بر طرفی سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ کیس میں آئی جی سندھ کو ہٹانے پر حکم امتماع ختم کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 625413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش