0
Friday 7 Apr 2017 12:56

ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گر گئی، رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گر گئی، رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرا دی، پی ایس 119 کراچی سے رکن سندھ اسمبلی نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس 119 کراچی سے منتخب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ خلیل فاروقی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ارتضیٰ فاروقی کافی عرصے سے لندن میں مقیم تھے، وہ کراچی آپریشن کے بعد سے ملک سے باہر تھے اور گزشتہ روز ہی وطن واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ارتضیٰ فاروقی کو پی ایس پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم دعوت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، کسی پر جبر نہیں کیا،صحیح بات لوگوں کے سامنے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ جو بات مانتا ہے وہ بھائی ہے، جو نہیں مانتا وہ بڑا بھائی ہے، ہمارا مقصد وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا نہیں، ہماری جدوجہد کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماء پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 625492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش