0
Friday 14 Apr 2017 22:56

تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آئی جی سندھ کا اعتراف

تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آئی جی سندھ کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ صوبے کا آئی جی ہوں، کلرک نہیں جو اختیارات نہیں دیئے جا رہے، جبکہ میری مرضی کے بغیر ڈی آئی جی ٹریفک لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں شہریوں کیلئے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں اس طرح کے سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے، جبکہ انہوں نے شہریوں سے پولیس کے رپورٹنگ سینٹر میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی درخواست بھی کی۔ آئی جی سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جبکہ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگایا جا رہا ہے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کیں، جبکہ شہر میں ٹریفک کے بے پناہ مسائل ہیں، مگر ڈی آئی جی لگاتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا، لہٰذا اصل مسئلہ اختیارات کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کے آئی جی ہیں، کوئی کلرک نہیں، جو اختیارات نہیں دیئے جا رہے۔
خبر کا کوڈ : 627685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش