0
Sunday 23 Apr 2017 22:47

مردم شماری کرنے والے عملہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے، عملہ کو فل پروف سکیورٹی دی جائے گی، صادق علی ڈوگر

مردم شماری کرنے والے عملہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے، عملہ کو فل پروف سکیورٹی دی جائے گی، صادق علی ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر اور آرمی افسران نے پولیس لائن بہرام شہید ہال میں مردم شماری کے سلسلہ میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی پی او میانوالی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کرنے والے عملہ کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور عملہ کو فل پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میانوالی پولیس مردم شماری کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے موثر اور بھرپور اقدام کے لئے تیار ہے، متعلقہ اداروں کے افسران باہمی ربط و رابطہ کے ذریعے 25 اپریل سے شروع ہونے والے مردم شماری کے عمل کو صاف شفاف بنائیں۔ چونکہ ریجن کے تمام اضلاع میں مردم شماری کا آغاز 25 اپریل سے ہورہا ہے، گزشتہ روز اس سلسلہ میں ریہرسل کی گئی، جس میں کرنل اویس احمد خان، میجر فہد، میجر فہیم اور میجر کاشف، ڈویژنل کوآرڈی نیٹر مردم شماری محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر سعید لغاری، آرمی او رسول ملازمین نے حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 630227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش